الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکاز نوٹس جاری

حمزہ شہبازنے 22اگست کو ضمنی انتخاب کی مہم کیلئے انتخابی حلقہ 63کا دورہ کیا تھا،الیکشن کمیشن نے 48گھنٹے میں جواب طلب کرلیاہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اگست 2016 16:25

الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکاز نوٹس ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست2016ء) :الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکاز نوٹس جاری کردیاہے،حمزہ شہباز نے 22اگست کو ضمنی انتخاب کی مہم کیلئے انتخابی حلقہ 63کا دورہ کیا تھا،الیکشن کمیشن نے 48گھنٹے میں جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے نامزدامیدوار راجا مطلوب مہدی کے انتخابی حلقہ این اے 63کے ضمنی انتخاب کی مہم کیلئے حلقے کا دورہ کیا۔

ج پر الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز سے جواب طلب کرلیاہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی کسی نامزدامیدوار کے انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا۔حمزہ شہباز کو شوکاز نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے جاری کیاہے۔حمزہ شہباز شریف نے آج پنڈدادن خان میں اپنی پارٹی کے نامزدامیدوارکے انتخابی حلقہ63میں ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلہ میں دورہ کیا تھا۔