شہباز تاثیر اغواء کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

پیر 22 اگست 2016 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا ء کیس پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور کی انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو شہباز تاثیر کے اغوا ء کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کہ شہبازتاثیر سے بیان قلمبند کرنے کے لیے دو مرتبہ رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے ابھی تک اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ جس پر عدالت نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم راشد کی درخواست پر مقدمہ ری اوپن کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :