ایم کیو ایم کی ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا، مرکز نائن زیرو کو سیل کر دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 00:31

ایم کیو ایم کی ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا، مرکز نائن زیرو کو سیل کر دیے ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) ایم کیو ایم کی ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا جبکہ مرکز نائن زیرو کو سیل کر دیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے حالات خراب کرنے کے بعد رینجرز کی جانب سے پورے شہر میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپہ مار کر کئی کارکنان اور رہنماوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم کی ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو بھی سیل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :