قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے پاکستان مخالف تقریر پر معافی مانگ لی
سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 12:56
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان مخالف تقریر پر پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ، راحیل شریف ، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر سے معافی مانگ لی۔ ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں الطاف حسین کا معافی نامہ جاری کیا، ٹویٹر پر جاری معافیہ نامے کے مطابق ایم کیو ایم قائد کا کہنا تھا پاکستان، اسٹیبلشمنٹ بشمول جنرل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر کے خلاف الفاظ استعمال کرنے پر میں خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں ۔
قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل، مسلسل گرفتاریوں اور ان کی مشکلات دیکھ کر شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ساتھیوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے ان کا ذہنی تناؤ مزید بڑھ گیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی کی حیثیت سے پاکستانی عوام ، اسٹیبلشمنٹ، فوج، آئی ایس آئی،تمام ارباب اختیار اورحکمرانوں کویقین دلاتا ہوں کہ آئندہ میری جانب سے ایسے الفاظ ہرگزاستعمال نہیں ہوں گے۔
ایم کیو ایم قائد نے درخواست کی کہ ان کی پارٹی کو قومی دھارے سے نہ نکالا جائے اور ملک کی سلامتی، بقاء اور ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں خلوص دل سے کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان کی دشمن نہیں، کچھ عناصر نے فوج اور ایم کیو ایم میں دوریاں پیدا کی ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم مل کر ہی اس ملک کو آگے لے کر جاسکتے ہیں ۔متحدہ قائد نے گذشتہ روز نجی نیوز چینل کے دفتر پر حملے کے واقعے پر میڈیا کے ایک ایک ساتھی سے معافی مانگتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے اور انہیں سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.