ایم کیو ایم کے تین رہنما 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 15:42

ایم کیو ایم کے تین رہنما 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم کے تین رہنماؤں کو سندھ ہائیکورٹ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل ،قمر منصور اور شاہد پاشا کو سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پولیس نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے تینوں رہنماؤں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تینوں رہنماؤں پر بغاوت اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ تینوں رہنماؤں کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔