کراچی، میئر اور ڈپٹی میئر کے کل ہونے والے انتخابات کی تیاریاں مکمل

209 منتخب چیئرمین اورمخصوص نشستوں پر کامیاب 99 نمائندے ووٹ ڈالیں گے

منگل 23 اگست 2016 23:06

کراچی ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست ۔2016ء) کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے بدھ کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔209 منتخب چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر کامیاب 99 نمائندے ووٹ ڈالیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی پریذائیڈنگ افسر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ انتخابی سامان پریذائڈنگ افسر کو فراہم کردیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کو 308 کے ایوان میں 214 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل ہے لیکن نامزد میئر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہیں۔ میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرنے کے لئے کسی بھی جماعت کو 155 ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے پاس 60 نشستیں زائد ہیں، ایم کیو ایم کو 308 نمائندوں کے ایوان میں 214 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل ہے، نامزد میئر وسیم اختر پولیس کی حراست میں ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق انتخابات کی تیاریاں کے ایم سی کی جانب سے مکمل کر لی گئی ہیں اور بدھ کو انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے۔ گزشتہ سال کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں ایم کیو ایم نے واضح برتری حاصل کی، ووٹنگ اولڈ کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ پر ہوگی جبکہ حلف برداری 30 اگست کو ہو گی۔ انتخابات کے ریٹرننگ افسر سمیع صدیقی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وسیم اختر کو پیش کرنے کیلئے خط بھی لکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :