ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کر دیا گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 24 اگست 2016 16:47

ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست2016 ء)ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈشنل اینڈ سیشن جج ساﺅتھ کی عدالت نے شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کر دیا۔

(جاری ہے)

شعیب شیخ کو 170ملین روپے بیرون ملک لیجانے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا تھا۔ جبکہ اس کیس کے دو مزید ملزمان کو بھی بری کر دیا گیا ہے۔ شعیب شیخ کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کو بول میڈیا گروپ اور سافٹ وئیر کمپنی ایگزیکٹ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سندھ ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ سمیت تیرہ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔