سندھ میں میئرز کے انتخابات:کم عمر ترین امیدواربیرسٹرارسلان شیخ سکھر کے بلامقابلہ میئرمنتخب

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پینے کیلئے صاف پانی کے مسائل کو حل اولین ترجیحات ہیں،میرا مشن بھٹو ازم کو فروغ دینا اور بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے،بھٹو ازم ہی پاکستان کو بچانے کا واحد حل ہے۔نومنتخب میئرسکھربیرسٹر ارسلان شیخ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 اگست 2016 19:32

سندھ میں میئرز کے انتخابات:کم عمر ترین امیدواربیرسٹرارسلان شیخ سکھر ..

سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اگست2016ء) :سندھ میں میئرزکے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے کم عمر ترین امیدواربیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سکھر کے بلامقابلہ میئر منتخب ہوگئے ہیں،بیرسٹر ارسلان شیخ سابق میئر سکھر سینیٹر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کے بھائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میئرز کے انتخابات میں سکھر کے نومنتخب کم عمر ترین میئر ارسلان شیخ نے ابتدائی تعلیم 1998ء میں ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی جبکہ 2005میں لندن سے ایل ایل بی،2010ء میں بار ایٹ لاء اور 2016ء میں یونیورسٹی آف انگلینڈ سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔

سندھ اربن سروسزکارپوریشن میں ارسلان شیخ نے بطور چیئرمین خدمات سرانجام دیں۔سکھر کے عوام نے انہیں شاندارعوامی خدمات کے باعث یونین کونسل کا چیئرمین منتخب کروایا۔

(جاری ہے)

جبکہ اب وہ سکھر کے بلامقابلہ میئر منتخب ہوگئے ہیں۔بیرسٹر ارسلان کی اولین ترجیحات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پینے کیلئے صاف پانی کے مسائل کو حل کرنا ہے۔بیرسٹر ارسلان کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اب بلاول بھٹو جیسے تعلیم یافتہ نوجوان کے پاس ہے،بلاول بھٹو نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے سمیت ملک وقوم کی ترقی کیلئے جذبہ پیدا کرنے میں پیش پیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا جمہوریت پر پختہ یقین ہے۔جبکہ میرا مشن بھٹو ازم کو فروغ دینا اور بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم ہی پاکستان کو بچانے کا واحد حل ہے۔