آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رچرڈ اولسن اور جنرل جان نکلسن کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور خطے کی سلامتی ، پاک افغان بارڈر کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر تبادلہ خیال

امریکی حکام نے دہشتگردی اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

جمعرات 25 اگست 2016 19:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان رچرڈ اولسن اور افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اورافغانستان میں اتحادی افوج کے کمانڈر جنرل نکلسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ امریکی حکام نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں پر خراج تحسین اور علاقائی استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔