گزشتہ روز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ذمہ دار قائد ایم کیو ایم ہوں گے: عامر لیاقت

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اگست 2016 21:14

گزشتہ روز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ذمہ دار قائد ایم کیو ایم ہوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور ذمہ دار قائد ایم کیو ایم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجھے گزشتہ روز سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے نامعلوم اور بیرون ملک نمبروں سے کالیں کرکے کہا جا رہا ہے کہ تمہاری بوری بنائی جا رہی ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کیلئے شہید کر دیا جاوں گا۔ میرے قتل کا ذمہ دار الطاف حسین ہو گا۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میری موت کے بعد میری میت کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفنایا جائے۔