مصطفی کمال کی دبئی روانگی، حیدر عباس رضوی اور سلیم شہزاد ملاقات کریں گے

جمعرات 25 اگست 2016 21:22

مصطفی کمال کی دبئی روانگی، حیدر عباس رضوی اور سلیم شہزاد ملاقات کریں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصطفی کمال دبئی میں دو روز قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال سے اہم شخصیات کی ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں حیدر عباس رضوی اور سلیم شہزاد بھی مصطفی کمال سے ملاقات کریں گے۔