وزیر اعلیٰ سندھ سے چائنا کے وفد کی ملاقات

جمعرات 25 اگست 2016 22:59

کراچی ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے چائنا کے وفد نے وزیر اعلی ہاوٴس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چائنا کے وفد نے کراچی سرکلر ریلوے کے جنوبی حصے کو بنانے کی پیش کش کی، یہ جنوبی حصہ سٹی اسٹیشن سے ملیر تک ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے چین کے وفد کو ریپڈ بس سروس کے منصوبہ میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی گنجائش اور مواقع ہیں۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ ان پر غور کیا جا سکے۔ چین کے وفد نے کراچی سرکلر ریلوے اور ریپڈ بس سروس کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جلد اپنی تجاویز پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :