لاہور،چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

جمعرات 25 اگست 2016 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شما لی چھاؤنی کے علا قے سے مبشر کے گھر سے چور6لاکھ مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات چوری کر کے لے گئے ،ڈیفنس اے کے علا قہ میں شفیق کے گھر سے نا معلو م چو ر 5لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔

شا دبا غ کے علا قے حما د کا لو نی سے رانا اشتیا ق احمد سے 2نا معلو م ڈاکو ؤ ں نے 15ہز ار روپے مو با ئل فو ن ،شنا ختی کا رڈ لور دیگر ضر وری کا غذ ات لیکر فر ار ہو گئے پو لیس نے ابھی تک مقد مہ درج نہیں کیا ۔جبکہ کا ہنہ کے علا قے سینٹر ل پا رک صغیر احمد کی فیملی کو نا معلو م ڈاکو ؤ ں نے یر غما ل بنا کر 3لاکھ کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات ،الیکٹر ونکس کا سا ما ن اور مو بائل لوٹ کر فرار ہو گئے اونو اں ا کو ٹ میں حنیف اور اسکی فیملی سے 2لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،اسلا م پو رہ کے علا قے میٹر و سٹا پ پر محکمہ متر وکہ وقف املا ک بو رڈ کے ملا ز م کو ڈاکو ؤ ں نے گن پو ائنٹ پر 6ہز ار روپے اور مو با ئل فو ن اور پر س لیکر فر ار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹاؤن شپ میں فر قا ن سے ایک لاکھ اورما ڈل ٹاؤن میں حما د سے 90ہزار اور سبزہ زار میں اسامہ سے 55ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ سبزہ زار میں سجاد کی گاڑی،اسلام پو رہ میں ذیشان،شاہدرہ میں وقاص،شادمان میں سلمان،ماڈل ٹاؤن میں عامر،گرین ٹاؤن میں جمشید،چوہنگ میں عمران ،نشتر کالونی میں ظہور اور خضر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں-

متعلقہ عنوان :