ڈاکٹر عامر لیاقت کو موصول ہونے والی دھمکیوں‌ سے قائد ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں‌۔ ایم کیو ایم رہنما ندیم نصرت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 11:31

ڈاکٹر عامر لیاقت کو موصول ہونے والی دھمکیوں‌ سے قائد ایم کیو ایم کا ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما اور کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو موصول ہونے والی قتل کی دھمکیوں میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا نہ تو کوئی عمل دخل ہے اور نہ ہی ان کا اس سے کوئی تعلق ہے۔ ندیم نصرت نے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کوفون پر موصول ہونے والی مبینہ دھمکیوں پرسخت تشویش کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو موصول ہونے والی ان مبینہ دھمکیوں سے قائدتحریک الطاف حسین یا ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ہم ان دھمکیوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں اوروفاقی وصوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کوفوری طورپر سکیورٹی فراہم کی جائے اور ان کو دھمکیاں دینے والوں کوگرفتارکرکے ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت نے مزید کہاکہ نامعلوم نمبرز سے موصول ہونے والی فون کالزکی بنیادپرایم کیوایم اورجناب الطاف حسین پر الزام عائد کرنا افسوسناک ہے۔