تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 26 اگست 2016 16:56

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست2016 ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنماء محفوظ رہے، فیصل واوڈا کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سواروں نے کی۔

(جاری ہے)

فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعہ میں میں محفوظ رہا کیونکہ میری گاڑی بلٹ پروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیب کے دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں نے مجھ پر فائرنگ کی۔