وزارت داخلہ کاالطاف حسین کیخلاف ثبوت برطانیہ کودینے کا فیصلہ

حکومت کیطرف سے الطاف حسین کی تقریرکا متن اورمیڈیا ہاؤسزپرحملے کی تصاویربھی برطانوی حکومت کو فراہم کی جائینگی،سندھ حکومت نے متحدہ کے قائد کیخلاف ایف آئی آرکی کاپی وفاق کوبھجوا دی ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اگست 2016 19:03

وزارت داخلہ کاالطاف حسین کیخلاف ثبوت برطانیہ کودینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست2016ء) : وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے خلاف ثبوت برطانیہ کو دینے کا فیصلہ کرلیاہے،سندھ حکومت نے متحدہ کے قائد کیخلاف ایف آئی آرکی کاپی وفاق کوبھجوا دی ہیں،جبکہ حکومت کیطرف سے الطاف حسین کی تقریر کا متن اورمیڈیا ہاؤسزپرحملے کی تصاویر بھی برطانوی حکومت کو فراہم کی جائینگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اپنے ہائی کمشنر کے ذریعے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطے میں ہے۔

الطاف حسین برطانوی شہری ہیں جبکہ برطانیہ کے ساتھ ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔پہلے مرحلے حکومت برطانوی پولیس سے کاروائی چاہتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں کیس کو آگے بڑھائے کیلئے قانونی ماہرین کی خدمات لے گی۔ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے الطاف حسین کیخلاف قانون کے تحت کاروائی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔