Live Updates

فیصل واڈا اور عمران اسماعیل پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ،دونوں نیب میں شریف برادران کے خلاف ثبوت جمع کرا کر آرہے تھے ،ان پر اس وقت فائرنگ کروادی گئی ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئٹر پر پیغام

جمعہ 26 اگست 2016 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل واڈ ااور عمران اسماعیل پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں وہ دونوں نیب میں شریف برادران کے خلاف ثبوت جمع کرا کر آرہے تھے تو ان پر فائرنگ کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ فیصل ماوڈ اور عمران اسماعیل پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں وہ نیب میں شریف برادران کے خلاف ثبوت جمع کروا کر آرہے تھے ایسا کام صرف وہ کرسکتے ہیں جو نہیں چاہتے کہ پانامہ پیپرز کے خلاف ثبوت اکٹھے ہوں یا پھر وہ لوگ بھی ہوسکتے ہیں جوکراچی میں انتشار چاہتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات