متاثرہ خواتین کے لئے فنڈز قائم کرنے پر سنجیدگی سے کام جاری ہے، ندیم اشرف

جمعہ 26 اگست 2016 23:04

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء) انسانی حقوق کے سیکرٹری ندیم اشرف نے کہا ہے کہ متاثرہ خواتین کے لئے فنڈز قائم کرنے پر سنجیدگی سے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ ایک ماہ کے اندر یہ فنڈ فعال ہو جائے گا۔ جمعہ کو یہاں ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بعض متعلقہ افسران اور تکنیکی وجوہات کے باعث التواء میں چلا آرہا تھا تاہم وزارت انسانی حقوق کو ایک خودمختار وزارت کی حیثیت چند ماہ قبل ہی مل چکی ہے جس کے بعد اس فنڈ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وزارت انسانی حقوق ڈویژن وزارت قانون و انصاف کے تحت کام کر رہا تھا اسلئے بعض قانونی معاملات کو نمٹانے کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے فنڈز کا قیام رک چکا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے یہ فنڈ 1996ء میں قائم کیا گیا تھا تاکہ مختلف مشکلات کا سامنا کرنے والی پسماندہ اور متاثرہ خواتین کی مالی مدد کی جاسکے۔ اس سلسلے میں وزارت انسانی حقوق کے پاس 46 ملین کی رقم فنڈ میں موجود ہے جس سے اب تک کسی متاثرہ خاتون کو ایک روپیہ تک نہیں دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے چارج لینے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اس فنڈ کو فعال بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :