بلوچستان اسمبلی نے قائدایم کیوایم اوربھارتی وزیراعظم کے بیان پرمذمتی قرارداد منظورکرلی

قائد ایم کیوایم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیاجائے،میڈیاہاؤسزپرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔قرارداد کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 14:30

بلوچستان اسمبلی نے قائدایم کیوایم اوربھارتی وزیراعظم کے بیان پرمذمتی ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :بلوچستان اسمبلی میں قائدایم کیوایم اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بلوچستان مخالف بیان پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں قائد ایم کیوایم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاگیاہے،قراداد میں مزید کہا گیاہے کہ قائد ایم کیوایم کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔مشترکہ قرارداد رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی نے پیش کی ہے۔مشترکہ قرارداد میں میڈیاہاؤسزپر حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔