سکیورٹی فورسزاورحساس اداروں کی کاروائی،القاعدہ کا کمانڈر6ساتھیوں سمیت گرفتار

دہشتگردوں کے قبضے سے7کلاشنکوف،12بوررائفلزاور40ہینڈ گرنیڈ ،ممنوعہ لٹریچرزاورلیپ ٹاپس برآمد کیےگئے ہیں۔وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 16:18

سکیورٹی فورسزاورحساس اداروں کی کاروائی،القاعدہ کا کمانڈر6ساتھیوں ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نوشکی سے داعش اور القاعدہ کا نیٹ ورک پکڑلیاہے،القاعدہ کے کمانڈرکو 6ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ نوشکی میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کی ہے۔جس کے نتیجہ میں القاعدہ کے کمانڈرکو 6ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیاہے۔گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے7کلاشنکوف،12بور رائفلز اور 40ہینڈ گرنیڈ ،ممنوعہ لٹریچرز اور لیپ ٹاپس برآمد کیے گئے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں پراکسی وار جاری ہے۔دہشتگردوں کا آخر تک پیچھا کرینگے۔