ایم کیوایم کی سیاست کا محور بوری بندلاشوں پر ہے مائنس الطاف حسین سے ایم کیوایم پاک نہیں ہوسکتی،اشرف نوناری

وفاقی اورصوبائی حکومت بغیر کسی این آر او کے ایم کیوایم پرپابندی لگاکر اسے ملک دشمن اوردہشت گرد تنظیم قراردے،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 27 اگست 2016 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری ودیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی سیاست کا محور بوری بندلاشوں پر ہے مائنس الطاف حسین سے ایم کیوایم پاک نہیں ہوسکتی،وفاقی اورصوبائی حکومت بغیر کسی این آر او کے ایم کیوایم پرپابندی لگاکر اسے ملک دشمن اوردہشت گرد تنظیم قراردے،ملک دشمن الطاف حسین کے منہ بولے بھائی بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض فوری طور پرالطاف حسین یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کریں،خدمت خلق فاؤنڈیشن پرپابندی لگاکر تمام ٹرانسپورٹ اوراملاک ایدھی ٹرسٹ کے حوالے کیں جائیں،دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبرداربرطانیہ کی سرزمین سے پاکستان میں معصوم لوگوں کا خون بہانے کے احکامات دئیے جارہے ہیں،4ستمبرکوسندھ بھر میں متحدہ قائد الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف سازشوں کے خلاف اوررینجرزاورقانون نافذکرنیو الے اداروں کی حمایت میں مظاہرے کئے جائینگے ،اس موقع پر اشرف نوناری کے ہمراہ سینئروائس لالاقربان سوڈڑو،ڈاکٹر میراﷲ دادتالپور،نجیب احمد تھیبو،ڈاکٹر عظمی جوکھیو،جہانگی ملاح ،انیل کماراوڈھ،،اخترسندھی ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ سندھ نیشنل تحریک پرامن صاف اورشفاف پارلیمانی سیاست پریقین رکھتی ہے،اورپارلیمانی سیاست کو عوام کے مسائل کا حل سمجھتے ہیں،گزشتہ 40 سالوں سے سندھ میں ایم کیوایم نے جس طرح بھتہ خور،قبضہ مافیا،ٹارگٹ کلنگ،دہشتگرداور ملک دشمن سیاست کی بنیادڈالی ہے،اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ایم کیوایم نے بندوق اوردہشتگردی کے زور پرعوام کو یرغمال بناکر رکھا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں،مختلف حکومتوں،اورملکی اسٹیبلشمنٹ کو بھی اپنے رحم وکرم پررکھا،ایم کیوایم نے اپنی تاریخ میں پرتشددانسان دشمن سیاست کے نئے طریقے متعارف کرائے،وہ اپنے تاریخ میں کھبی بھی وطن دوست جماعت نہیں رہی،ان کی سیاست کا محوربوری بندلاشوں پرہے،دوستوں 22اگست2016 ء جس طرح پاکستان اورملکی اداروں کے خلاف ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے زبان استعمال کی،یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں،اس سے قبل بھی الطاف حسین نے ملک وقومی سلامتی سے متعلق اداروں کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کئے ہیں ایم کیوایم نے ہمیشہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کرکے پاکستان توڑنے کی سازش کی ہے،یہاں تک کے الطاف حسین نے را،اسرائیل،نیٹو،اوراقوام متحدہ سے کئی بارپاکستان پر حملوں کا مطالبہ کیا،22اگست کو جس طرح ایم کیوایم دہشتگردوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ذریعے میڈیاہاؤسسز پرچڑھائیاں کیں،اورپاکستانمخالف نعرے لگائے،اس کے بعد جس طرح ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار نے ایم کیوایم کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے الطاف حسین اورایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی سے لاتعلقی اختیار کی،جوایک ٹوپی ڈرامہ اورایم کیوایم پاکستان کے دہشتگردوں کو بچانے کی کوشش ہے،کیونکہ ایم کیوایم پاکستان کے دہشتگردوں نے سانحہ 12مئی ،ٹمبرمارکیٹ،9اپریل،سانحہ بلدیہ ٹاؤن،طاہرہ پلازہ سمیت حکیم محمد سعید،میجرکلیم سے لے کر کراچی میں رہنے والے ہزاروں سندھیوں،بلوچوں،پنجابیوں،پٹھانوں،سرائیکیوں اوراردوبولنے والے سندھی بھائیوں کے قتل عام میں نہ صرف برطانوی شہری الطاف حسین یالندن رابطہ بلکہ ایم کیوایم پاکستان اورموجودہ کئی رہنماء ملوث ہیں،الطاف حسین کو مائنس کرکے متحدہ پاکستان تمام کئے ہوئے گناہوں سے پاک نہیں ہوسکتی،کراچی میں ہونی والی ٹارگٹ کلنگ یادہشتگردی کے احکامات الطاف حسین نے ضرور دئیے ہونگے لیکن ان پر عمل پاکستان میں موجود ایم کیوایم کے دہشتگردوں نے کیا، ملک خلاف بولنے پر باربارایم کیوایم کی جانب سے معافیاں مانگنا اورالطاف حسین سے لاتعلقی کرناناکافی عمل ہے،ایم کیوایم پاکستان کل بھی ملک دشمن جماعت تھی اورآج بھی ہے،ان کا ایجنڈاپاکستان توڑنا ہے فاروق ستارکی جانب سے الطاف حسین سے لاتعلقی کا مقصد ایم کیوایم کو بچانا ہے،ایم کیوایم اس ملک کے لئے ناسور ہے اس کے لئے بغیر کسی مفاہمت یاموقع پرستی کے ملکی سالمیت کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ فوری طور پرایم کیوایم کو دہشتگرداور ملک دشمن،جماعت قرار دے کر پابندی لگائے،جس کا سندھ نیشنل تحریک مطالبہ کرتی ہے،اشرف نوناری نے کہاکہ ایم کیوایم کی فلاحی تنظیم خدمت خلق قاؤنڈیشن جن کی ایمبولینسوں دہشتگردکاروائیوں میں استعمال ہوتی ہیں،وہی ایمبولینس اغواء برائے تاوان بوری بند لاشیں اٹھانے اورکراچی کے اندراسلحے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اورایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرز اوردہشتگردوں کو اپنی منزل تک پہنچانے کے لئے استعمال ہوتی ہیں جبکہ 22اگست کومیڈیا ہاؤسسز پر حملے کے لئے دہشتگردوں کو کے کے ایف کی ایمبولینس میں لایاگیا،حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشتگردی میں ملوث کے کے ایف پرپابندی لگائی جائے،اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی تمام ٹرانسپورٹ اور املاک کو ایدھی ٹرسٹ کے حوالے کی جائیں،انہوں نے کہا کہ سندھ نیشنل تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ حکومت اوربحریہ ٹاؤن کے تعاون سے بنے والی حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا نام کراچی کے مکا چوک کی طرح تبدیل کرکے عبدالستارایدھی کے نام سے منسوب کیاجائے،کیونکہ دنیا کے مہذب ملکوں میں درس گاہوں یادیگراداروں کے نام ایسی شخصیات سے منسوب کئے جاتے ہیں جن کا ملکی ترقی اورعوام کی فلاح اوربہبود کے لئے خدمات اورقربانیاں ہوتیں ہیں الطاف حسین ایک ملک دشمن اورغدارشخص ہے جس کے نام سے منسوب باب اسلام سندھ میں کسی بھی یونیورسٹی کو قبول نہیں کیاجائے گا،ہم تعلیمی اداروں کے مخالف نہیں بلکہ الطاف حسین کے نام سے بنے والی یونیورسٹی کے مخالف ہیں ،سندھ حکومت اوررینجرز نے جس طرح ایم کیوایم کی جانب سے سرکاری زمینوں،سرکاری عمارات،پارکوں،تفریح مقامات،رفاعی املاک اوردیگر سرکاری،نجی،متروکہ وقف املاک پر اپنے دفاتر بنائے انہیں واہ گزار کرانے اورمسمار کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،اورمطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح مشرف دور میں متحدہ نے ایم کیوایم حقیقی کے مرکز بیت الحمزہ کو دہشتگردوں کا اڈہ قرار دے کر مسمار کیا تھا اسی طرح سندھ حکومت کو چاہئے کہ ملک دشمن جماعت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکودہشتگردوں کا مرکز قرار دے کر مسمار کرے،سندھ کے اقتدار پرایک سازش کے تحت ہمیشہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مسلط کیاگیا جوسلسلہ آج بھی جاری ہے،جس طرح مشرف دور میں حکیم محمد سعید ودیگر سینکڑوں بے گناہ لوگوں کے قتل عام میں ملوث عشرت العباد کو گورنربنایا گیا، اور اسی طرح کراچی کی ڈھائی کروڑعوام کے اوپر کراچی میئرکی صورت میں 12مئی کے قتل عام میں ملوث مرکزی ملزم وسیم اخترمسلط کیاگیا ہے،جوکہ کراچی کے عوام کی توہین ہے،وسیم اخترایم کیوایم پاکستان کا نہیں بلکہ ملک دشمن الطاف حسین کے نامزد میئر ہیں جوسندھ کراچی کی صورت میں کسی صورت قبول نہیں ہے،ہم الیکشن کمیشن اوراعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک ملک دشمن غدار الطاف حسین کی جانب سے منتخب کئے گئے میئرکو فوری طور پرہٹایا جائے،اشرف نوناری نے کہاکہ جس طرح اردوبولنے والے سندھی الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے پر قائم ہیں،اسی طرح اردوبولنے والے بھائی ملک دشمن جماعت ایم کیوایم اورفاروق ستار سے بھی لاتعلقی کااعلان کریں کیونکہ ایم کیوایم کا الطاف حسین سے لاتعلقی کا فیصلہ صرف ڈرامہ ہے،ایم کیوایم کے آئین کے تحت آج بھی الطاف حسین ایم کیوایم کے سپریم لیڈر ہیں اورجماعت پران کے احکامات چل رہے ہیں،اگر وفاقی اورصوبائی حکومت نے ملک دشمن جماعت ایم کیوایم کو معافی دی یا پھر ایک اورموقع دیا تواس کے نتائج ملک کے خلاف خطرناک نکلیں گے،ایم کیوایم کا مکرہ چہرہ بے نقاب ہوچکاہے،اس لئے ملک کی 22کروڑعوام کا مطالبہ ہے کہ ایم کیوایم کو دہشتگرد قرار دے کر اس پر پابندی لگائی جائے اورکراچی میں قتل غارت گری میں ملوث وسیم اخترسمیت تمام کیوایم کے رہنماؤں کو انجام تک پہنچایاجائے،انہوں نے کہاکہ سندھ نیشنل تحریک نے 28اگست کو حیدرآباد میں تحفظ سندھ کے نام سے ریلی نکالنے کا اعلان کیاتھا ہم اس ریلی کو ملتوی کرتے ہوئے 4ستمبرکو پورے سندھ میں ملک دشمن جماعت ایم کیوایم کیخلاف اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی حمایت میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہیں۔