فاروق ستار دباؤ میں آکر بیان دے رہے ہیں، وہ بیان سے نہیں قائد سے لاتعلقی کا اظہار کریں، پرسوں فاروق ستار ایک اور پریس کانفرنس کریں گے، جب پاکستان زند ہ باد ہے تو پھر ہے ، فاروق ستار کو پریشر لینے کی کیا ضرورت ہے

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہار

ہفتہ 27 اگست 2016 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ فاروق ستار دباؤ میں آکر بیان دے رہے ہیں، میں کہتا ہوں کہ بیان سے نہیں قائد سے لاتعلقی کا اظہار کریں، پرسوں فاروق ستار ایک اور پریس کانفرنس کریں گے، جب پاکستان زند ہ آباد ہے تو پھر ہے ، فاروق ستار کو پریشر لینے کی کیا ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر رد عمل د ے رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ جب پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے ، بات یہاں ہورہی ہے تو پھر اسرائیل اور بھارت سے مدد کیوں ، فاروق ستار نے کام تو اچھا کیا لیکن بہت دیر سے کیا ، اب بھی فاروق ستار دباؤ میں آکر بیان دے رہے ہیں، پرسوں فارو ق ستار ایک اور پریس کانفرنس کریں گے ، انہون نے کہا کہ دعا ہے کہ فاروق ستار جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہو ، اب وہ بات نہیں رہی کراچی کا مینڈیٹ تقسیم ہو جائے گا،سلپرسیلز اب بھی موجود ہیں، متحدہ کا عسکری ونگ کام کرتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ فاروق بھائی برے گہرے رومی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ایم کیو ایم کی قائد سے لاتعلقی ہوگئی ہے، 8 روز کے فاروق ستار نے پاناما لیکس اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹا کر ایم کیو ایم پر کی ہوئی ہے، میں نے کہا کہ لاتعلقی کا اعلان کیا جائے تو انہوں نے کہا کہ عامر تم کنفیوذ ہو۔