اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو لفٹ دیکر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 27 اگست 2016 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) اسلام آباد تھا نہ تر نو ل پولیس کی کا رروائی ، پبلک ٹر انسپو ر ٹ کا روپ دھا ر کراورپر ائیو یٹ کر ولا کار میں شہریوں کو لفٹ دیکر سواری کے روپ میں مسا فروں کو بٹھا کر راستے میں لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 09ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کرولاXLIکار،ٹیو ٹا ہا ئی ایس وین ، اسلحہ چار عدد پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن کر لیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی صدر عمر خان نے ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل انسپکٹر منیر احمد جعفری کی زیر نگرانی آ صف رضا ، عامر عبا س اے ایس آ ئیزکے ہمراہ طا ہر عباس ہیڈکنسٹیبل ، نو ید ، قدیراحمد،محمد وقاص، افتخار احمد پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیمو ں نے تمام تر وسا ئل بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے (پبلک سروس گاڑی ظاہر کرتے ہوئے) ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی میں سواریوں کو بٹھا کر اور کرولا XLI کار میں شہریوں کو لفٹ دے کر راستے میں لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث 09 ملزمان کو نزدسنگجا نی ٹو ل پلازہ سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں آصف خا ن ولد تلا وت خا ن سکنہ گل بہا ر کا لو نی رسالپو ر تحصیل و ضلع نو شہر ہ ، قا ئد خا ن ولد رویل خا ن سکنہ رشکئی تحصیل و تحصیل و ضلع نو شہر ہ ، رسول خا ن ولد عبد الزمان سکنہ گڑ ھی عبد الحمید چارسدہ روڈ پشاور ، سرتا ج عرف پہلو ان ولد اقبا ل سکنہ محلہ شیخ آ باد نمبر 2پشاور ، امر علی شاہ ولد ڈیران شاہ سکنہ تحصیل و ضلع نو شہر ہ ،سجا داحمد ولد نو ر با س خا ن سکنہ ضلع نو شہرہ ، مر اد خا ن ولد نو ر رحمان سکنہ تحصیل و ضلع پشاور ، جبر ان شاہ ولد شاکر السلا م سکنہ تحصیل و ضلع نو شہر اور طا ر ق ولد عبد الحمید سکنہ رشید گڑ ھی پشاور شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کرولاکار رجسٹر یشن نمبر RIV-2900، ٹیو ٹا ہا ئی ایس رجسٹر یشنDIR-1202-Cاور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 04عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :