تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی ، مرتضیٰ بلوچ

ہفتہ 27 اگست 2016 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر 127 ملیر مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی اور جدوجہد کی ہے، مرتضیٰ بلوچ آج 8 ستمبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ملیر بھینس کالونی یوسی 4 اور پروفیسر شیدی بروہی یوسی ملھ میں منعقد کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کا تحفظ کیا ہے اور شہری آزادیوں کے لئے جدوجہد کی ہے، پی پی پی نے کبھی لسانی سیاست کی ہے نہ ہی فرقہ واریت پر یقین رکھتی ہے۔ پی پی پی کے منشور میں تمام مذاہب قوموں اور فرقوں کو برابر کا درجہ دیا گیا ہے، ہم اپنے منشور کی بنیاد پر ووٹ کے لئے عوام کے پاس آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملیر کے گوٹھ آج بھی پسماندہ ہیں اور مسائل کا شکار ہیں، پی پی پی ان مسائل سے واقف ہے اور انہیں حل کرکے رہے گی۔

مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ پہلے منتخب ہونے والوں نے گوٹھوں کے مسائل کو نظر انداز کیا اور صرف شہری علاقوں پر توجہ دی لیکن میں منتخب ہوکر دیہی اور شہری تفریق ختم کروں گااور ملیر کو مثالی ضلع بناؤں گا۔ انہوں نے حلقہ کے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ 8ستمبر کو تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں۔کارنر میٹنگ سے پارٹی کے رہنما نعمان عبداﷲ مراد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :