وفاق ،سندھ حکومت اور تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کی مخالفت کردی
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا تجربہ ماضی میں درست نہیں رہا دوبارہ وہی تجربہ دوہرانے کی ضرورت نہیں،سینیٹر پرویز رشید ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے،مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب،سیاسی جماعت پر پابندی لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی لگائی گئی وہ عوامی نیشنل پارٹی بن گئی، رہنما تحریک انصاف عارف علوی
ہفتہ 27 اگست 2016 23:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وفاق ،سندھ حکومت اور تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کی مخالفت کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا تجربہ ماضی میں درست نہیں رہا دوبارہ وہی تجربہ دوہرانے کی ضرورت نہیں، مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، رہنما تحریک انصاف عارف علوی نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی لگائی گئی وہ عوامی نیشنل پارٹی بن گئی۔
وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پہلے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا آج واضح انداز میں ہر تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ،بھائی اور قائد جیسے خطاب بھی استعمال کرنا بند ہوچکے ہیں،جس دن الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگوائے اس دن میں نے فاروق ستار سے رابطہ کیا وہ کافی پریشان تھے، انہوں نے کہا کہ تسلیم کرنا چاہیے کہ فاروق صاحب نے درست فیصلہ کر کے درست سمت میں قدم بڑھایا ، فاروق ستار جرائم پیشہ افراد کے خلاف صوبائی حکومت کی کاروائی میں ساتھ دیں، جرائم میں ملوث اور قانون کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کے تجربے کیے ہیں لیکن اب وہی تجربہ دوہرانے کی ضورت نہیں ، ہمیں بھی چاہیے کہ ایم کیو ایم پاکستا ن کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرتی رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.