سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ مانگ لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 اگست 2016 15:09

سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست۔2016ء) سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ مانگ لی۔ سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ کئی ماہ سے التو اءکا شکار ہے جس پر متعد بار ملازمین نے چیف سیکرٹری آفس سے ڈاریکٹو بھی کرائے لیکن اس کے باوجود اپ گریڈیشن نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پولیس اور کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کمپیوٹرآپریٹراور ڈیٹا انٹری آپریٹر کی اپ گریڈیشن پر مبنی سمری ارسال کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ملازمین کے مطابق پنجاب میں ہزاروں کمپیوٹرآپریٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر اپ گریڈیشن کے منتظر ہیں لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے شنوائی نہیں ہو رہی۔

متعلقہ عنوان :