Live Updates

ایم کیو ایم پر پابندی کے لیے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 اگست 2016 15:42

ایم کیو ایم پر پابندی کے لیے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے آرمی چیف کو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر کراچی ڈویژن علی زیدی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم کو جنرل ضیا نے بنایا اور جنرل پرویز مشرف نے پروان چڑھایا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ سب کچھ سابق منصب پر موجود افراد کا کیا دھرا ہے۔

(جاری ہے)

قائد ایم کیو ایم پارٹی کا روحانی پیشوا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ جو لوگ ایم کیو ایم کا حساب دیتے ہیں ان لوگوں کا احتساب کیاجائے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم پر پابندی عائد کر کے ایم کیو ایم کا احتساب کیا جائے۔ خط میں آرمی چیف کو کہا گیا کہ افسوس کے ساتھ اس گند کو صاف کرنے کا ذمہ آپ کے سر ہے۔ ایم کیو ایم کو لندن اور پاکستان کا کہہ کر ایجنسیوں کا مذاق نہ اڑایا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات