احمد شاہ ابدالی کے خاندان نے آئی ٹی یونیورسٹی کے حصول کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے زمین حاصل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پیر 29 اگست 2016 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) برصغیر کے مسلمانوں کے نجات دہندہ احمد شاہ ابدالی کے خاندان نے آئی ٹی یونیورسٹی کے حصول کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے زمین حاصل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست احمد شاہ ابدالی کے پڑپوتے شاہ پور درانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے انگریز سرکار سے لاہور کے علاقہ برکی کے موضع کلاس ماری میں ایک سو بیاسی ایکٹر اراضی لیز پرحاصل کی.درخواست میں کہا گیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کر کے لیز کو بحال رکھا مگر حکومت پنجاب نے آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے نام پر کئی دہائیوں قبل حاصل کی جانے والی اراضی پر غیرقانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے اور اراضی واپس لے لی ہے، واپس لی جانے والی ایک سو بیاسی ایکڑ اراضی میں درخواست گزار خاندان کی بارہ ایکڑ ملکیتی اراضی بھی شامل ہے، مسلمانوں کیلئے قابل قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت نے یہ اراضی درخواست گزار خاندان کو دی تھی لیکن اب حکومت یہ اراضی واپس لیکر انہیں بے گھر کرنا چاہ رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لیز پر حاصل کی جانے والی زمین کو بحال رکھا جائے۔

(بخت گیر)