شاہ محمود قریشی ، پیپلز پارٹی کی قیادت اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کریں گے

پیر 29 اگست 2016 23:15

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کل پیپلز پارٹی کی قیادت اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور اعتزاز احسن سے ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی، تحریک انصاف کا وفد امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے بھی ملاقات کرے گا۔