Live Updates

چوہدری شجاعت اور پرویز الہی نے تحریک انصاف کی 3 ستمبر کی ریلی میں شرکت کرنے کی حامی بھر لی

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 23:50

چوہدری شجاعت اور پرویز الہی نے تحریک انصاف کی 3 ستمبر کی ریلی میں شرکت ..

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اگست ۔2016ء) چوہدری شجاعت اور پرویز الہی نے تحریک انصاف کی 3 ستمبر کی ریلی میں شرکت کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر آمد ہوئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کے ہمراہ علیم خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف کے وفد کی جانب سے چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کو حکومت کیخلاف 3 ستمبر کو ہونے والی ریلی مینں شرکت کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات