پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی

منگل 30 اگست 2016 14:31

پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں اکھٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لیے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے ۔ حکومت نے تمام ڈی سی اوز کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے عیدا لاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے سے روک دیا ہے اور کوئی بھی کالعد م تنظیم نام بدل کر بھی یہ کام نہیں کر سکے گی ۔

تاہم ایسے خیراتی ادارے جو کھالیں اکھٹی کرتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ حاصل کریں ۔ ہر ضلعی کی ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس کمیٹی اس حوالے سے تمام کوائف کا جائزہ لینے کے لیے این او سی جاری کرئے گی ۔ ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :