قانون کے تحت وسیم اخترکو جیل میں کوئی دفترنہیں مل سکتا۔محکمہ داخلہ سندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے میئرکراچی وسیم اخترکومزارقائد جانے کی اجازت نہیں دی،وسیم اخترپولوگراؤنڈ سے سنٹرل جیل کیلئے روانہ ہوگئے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 16:40

قانون کے تحت وسیم اخترکو جیل میں کوئی دفترنہیں مل سکتا۔محکمہ داخلہ ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :محکمہ داخلہ سندھ نے میئرکراچی وسیم اختر کومزار قائد جانے کی اجازت نہیں دی،جس کے باعث وسیم اختر پولو گراؤنڈ سے سنٹرل جیل کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہناہے کہ جیل مینول کے تحت تمام قیدی برابر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل میں کسی مجرم کو انفرادی سہولیات نہیں دی جاسکتی۔قانون کے تحت وسیم اختر کو جیل میں کوئی دفتر نہیں مل سکتا۔دوسری جانب میئرکراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ حکومت سے مزار قائد پر حاضری کیلئے پھر درخواست کرونگا،جب تک مزار قائد پر حاضری نہیں دوں گا حلف مکمل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے میئر کراچی عوام نے منتخب کیاہے۔لہذا مجھے مزارقائد جانے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :