قومی اسمبلی:پیپلزپارٹی نے بانی ایم کیوایم کیخلاف قرارداد جمع کروادی

میڈیاہاؤسزپرحملہ کرنے کیلئے اکسانے کی مذمت کرتے ہیں،بانی ایم کیوایم کو پاکستان کیخلاف تقریرکرنےاورانکی تقریرسننے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔قرارداد کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 16:49

قومی اسمبلی:پیپلزپارٹی نے بانی ایم کیوایم کیخلاف قرارداد جمع کروادی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں بانی ایم کیوایم کیخلاف قرارداد جمع کروادی ہے۔پیپلزپارٹی کی قرارداد کے متن کے مطابق میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے کیلئے اکسانے کی مذمت کرتے ہیں۔میڈیا ہاؤسز پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔قراد داد میں مطالبہ کیاگیاہے کہ بانی ایم کیوایم کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔جبکہ پاکستان کیخلاف تقریر سننے والوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے۔