اسلام آباد ، ملوٹ میں سیاسی لینڈ مافیا کی طرف سے علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جانے کی خبر کا بنی گالا تھانہ کے نئے ایس ایچ اوکا ایکشن،علاقہ مکینوں کی شکایات سننے کیلئے لینڈ مافیا کے کارندوں کو طلب کرلیا ،کھلی کچہری

مکینوں نے لینڈ مافیا کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے

منگل 30 اگست 2016 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ملوٹ میں سیاسی لینڈ مافیا کی طرف سے علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جانے کی خبر کا بنی گالا تھانہ کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رخسار مہدی نے ایکشن لے لیا ،علاقہ مکینوں کی شکایات سننے کے لیے لینڈ مافیا کے کارندوں کو طلب کرکے کھلی کچہری لگائی ،کھلی کچہری میں ملوٹ کے مکینوں نے لینڈ مافیا کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے ۔

گذشتہ روز ملوٹ میں تھانہ بنی گالہ کے نئے ایس ایچ او رخسار مہدی کی طرف سے لگائی کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کے کارندے دن بھر بھاری اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ وہ کسی صورت علاقے میں اسلحہ کی نمائش کوبرداشت نہیں کریں گے اور آئندہ سے ایسا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرنا ہے تاکہ ایسے سائلین جن کی تھانے کی سطح پر سنوائی نہیں ہو پاتی وہ کھلی کچہریوں میں آکر براہ راست پولیس کے سامنے اپنی شکایت رکھ سکیں تاکہ ان کا فوری حل ممکن ہوسکے۔انھوں نے کہا کہ میں غریب کے درد کو سمجھتا ہوں میرے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں۔

کھلی کچہری میں چیئرمین آس ویلفیئرایسوسی ایشن شبیر خان عباسی نے کہا ہے پولیس افسران کے پاس کھلی کچہریوں کے ذریعے لوگوں کی خدمت کر کے ان کی دعا ئیں سمیٹنے کا نادر موقع ہے۔انھوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ شہر میں بد امنی کا اہم سبب ہے۔ کھلی کچہری میں درجنو ں افراد نے شرکت کی اور ایس ایچ او کی طرف سے کھلی کچہری لگانے کو نیک شگون قرار دیا ۔

کھلی کچہری کے دورانعلاقہ مکینوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور لینڈ مافیا نے ملوٹ کے لوگوں کا سکون برباد کررکھا ہے ،لینڈ مافیا ہماری آبائی زمینوں پر قبضہ کرنے کے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنواکر ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہم ہراساں ہونے والے نہیں اور نہ ہی ہم صورت ہم اپنی موروثی زمینوں کو بلڈر مافیا یا لینڈ مافیا کے ہاتھوں فروخت نہیں کریں گے چاہے اس کے لیے ہمیں اپنی جانوں کی قربانی بھی نہ دینا پڑے ۔انھوں نے کہا ساری ساری رات "لینڈ مافیا" ہوائی فائرننگ کرتی ہے اور دن میں بھاری اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :