الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 11:35

الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف نا اہلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف نا اہلی کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف ایک شہری وحید کمال نے توہین الیکشن کمیشن کی درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سردار ایاز صادق نے میڈیا پر آ کر الیکشن کمیشن کی توہین کی جس پر سماعت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ میڈیا پر تو بہت سے بیانات آتے ہیں ، ہر بیان کا نوٹس نہیں لیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وحید کمال کی درخواست کو ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی پر خارج کیا گیا۔