معلوم تھا کہ مار پڑے گی ، رمیز راجہ

بدھ 31 اگست 2016 13:35

معلوم تھا کہ مار پڑے گی ، رمیز راجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سابق کپتان رمیز راجہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہاہے کہ شعیب اور حفیظ کو خدا حافظ کہنا ہوگا محمد عامر نے بھی مایوس کیا۔ایک انٹرویو میں سکندر بخت نے کہا ہمارے پاس نیچرل ٹیلنٹ نہیں۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کو اب تمام لڑکوں پر خود نظر ڈالنی ہوگی نئی ٹیم بنانا ہوگی۔محمد عامر نے پورے دورے میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ بولنگ پاکستان کی طاقت رہی ہے،اگر اس کا بھی یہ حال ہوگا تو بیٹسمینوں کے پاس کوئی چانس نہیں بنتا 444 رنز ہوگئے تھے تو آس پاس آنے کی کوشش کرنی تھی،مگر ٹیم نے ہاتھ کھڑے کردئیے۔

متعلقہ عنوان :