دینی مدارس کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔مولابخش چانڈیو

رجسٹریشن کیلئے دینی مدارس کے تحفظات دورکیے جائینگے،ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے،نیشنل ایکشن پلان پرسب سے زیادہ عملدرآمد سندھ حکومت نے کیا۔مشیراطلاعات سندھ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 اگست 2016 16:21

دینی مدارس کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔مولابخش چانڈیو

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء) :مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ حتمی ہے،رجسٹریشن کیلئے دینی مدارس کے تحفظات دور کیے جائینگے،ایپکس کمیٹی میں بہت سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پرسب سے عملدرآمد سندھ حکومت نے کیا ہے۔انہوں نے ایپکس کمیٹی اجلاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر سختی سے پابندی کرائیں گے۔

کھالیں جمع کرنے والوں کا آڈٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹسکی تجدید کیلئے بھی فیصلہ کیا گیاہے۔ملک میں دہشتگردی میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کا بڑا رول ہے۔ہمارا ملک غیرمعمولی حالات سے گزر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں سے آنے والے کراچی میں کاروائیاں کرتے ہیں۔ صوبوں کے درمیان آمدورفت کا طریقہ بھی بہتر بنایا جائے گا۔متحدہ بانی کے حامی اب ڈھکے چھپے الفاظ میں حمایت کرتے ہیں۔ایم کیوایم کے دفاترز نہیں بلکہ تجاوزات گرا رہے ہیں۔شہر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ تھا جو کہ ختم کرایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا یہ چلن نہیں ہونا چاہیے کہ ہنگامہ آرائی کی جائے۔ملک کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :