وفاقی کابینہ کا اجلاس، 10 روپے کے سکے کی منظوری دئے جانے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 16:21

وفاقی کابینہ کا اجلاس، 10 روپے کے سکے کی منظوری دئے جانے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء): وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 10 روپے کے سکے کی مظوری دئے جانے کا امکان ہے۔ اس اجلاس میں 10 روپے کے سکے کے ڈیزائن اور 5 روپے کے سکے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔ تاہم 10 روپے ک سکے کے اجرا سے متعلق یہ خبریں کوئی نئی نہیں ہیں۔

ماضی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ان کے لیے ایک یادگار کے طور پر دس روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ 2008ء میں اسٹیٹ بنک کی جانب سے تین لاکھ ایسے سکے جاری بھی کیے گئے جن پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی بنائی گئی جس کے ساتھ اُردو زبان میں ”دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید“ تحریر کیا گیاتھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کاغذی روپے آسانی سے محفوظ کیے جا سکتے ہیں اور یہ کہ دس روپے کا سکہ جاری کرنے سے کرنسی کی قدر میں کمی آئے گی۔ دس روپے کے سکے کے حتمی ڈیزائن کا سامنے آنا ابھی بھی باقی ہے جبکہ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دس روہے کے کاغذی نوٹ کے مقابلے میں دس روپے کے سکے کا دور زیادہ ہو گا۔