پاکستان اپنی سر زمین پر لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کی موجودگی سے انکار نہیں کر سکتا، بی جے پی

بدھ 31 اگست 2016 16:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بی جے پی نے ہرزہ رسانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگرد گروپوں جیسا کہ لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورکس کی اپنی سرزمین پر مجوودگی سے انکار نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اس سے بخوبی آگاہ ہے کہ یہ دونوں گروپ آزادانہ طور پر وہاں سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے رہنما نالین کوہلی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں رہتا تھا اور دنیا بھر نے یہ دیکھا لیکن پاکستان اس سے قطعی طور پر انکاری تھا۔

چنانچہ اگر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اب واضح طور پر یہ کہا ہے کہ لشکر طیبہ یا پھر کسی دوسرے گروپ کا وجود پاکستان میں ہے تو یقیناً یہ معلومات کی بنیاد پر کہا ہو گا اور اب یہ معلومات بالکل واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دنیا کو غلط رہنمائی کر رہا ہے اور یہ اب عالمی برادری پر بھی واضح ہو گیا ہے کہ ملک اچھے اور برے دہشتگردوں میں تمیز کر رہا ہے۔