وفاقی وزیر داخلہ پی پی 7 کے ضمنی انتخابات میں قبل از انتخاب کروا رہے ہیں ، پولنگ والے دن دھاندلی روکنے اور انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی غلام سرور خان کا مطالبہ

بدھ 31 اگست 2016 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی غلام سرور خان نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ پی پی 7 کے ضمنی انتخابات میں پری پول رگنگ کروا رہے ہیں ، پولنگ والے دن دھاندلی روکنے اور انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ضلع میں پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو غلام سرور خان یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد مین پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حلقے مین انتخابات کروانے کیلئے این اے 53، 52 کی بجائے باہر سے انتخابی عملہ متعین کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کے ذریعے ہمارے کارکنان کے خلاف جھوٹے پرچے کٹوائے جا رہے ہیں تاکہ ہماری الیکشن مہم کو روکا جا سکے ۔ ہم الیکشن جیت کے چوہدری نثار کو بتا دیں گے کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے چاہے وہ جو مرضی ہربے اختیار کر لیں ۔