انقلاب مارچ کے شہداء اسلام آباد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،راؤ کامران محمود

بدھ 31 اگست 2016 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام ڈویثرنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں شہدائے انقلاب مارچ اسلام آباد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا ۔قرآن خوانی اور محفل نعت اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PATکراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا کہ انقلاب مارچ کے شہداء اسلام آباد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انکا خون ضرور رنگ لائے گا اور اس ملک میں تبدیلی آئے گی انقلاب کی منزل ملے گی ۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال نے کہا جس تحریک میں شہداء کا خون شامل ہو جائے اسے منزل ضرور ملتی ہے۔ہم اپنے شہدائے کو نہ بھولے ہیں نہ کبھی بھولیں گے انکے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

PATکے آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا 30 اور 31اگست کی رات اسلام آباد میں انقلاب مارچ پر تشدد تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

تاریخ کے بدترین تشدد سے انسانیت بھی شرما گئی تھی مگر طاقت کے نشے میں بد مست حکمرانوں نے فرعون کی یاد تازہ کر دی تھی۔انھوں نے کہا جب تک رانا ثناء اﷲ اور طلال چوہدری جیسے دہشت گردوں کے سرپرست موجود ہیں دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پہلے انکے سہولت کاروں کا خاتمہ ضروری ہے ۔تقریب سے عدنان رؤف انقلابی،فیصل بلوچ،شفقت شیخ،مشتاق صدیقی و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :