عوام الناس خصوصا اقلیتی برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈویژنل سطح پر سہولیت ڈیسک کا قیام

ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت ، ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ،ڈاکٹرکھٹومل جیون

بدھ 31 اگست 2016 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی براے اقلیتی امور ڈاکٹرکھٹومل جیون نے عوام کے مسائل اور اس کے فوری حل کے لیے ڈویژنل سطح پر سہولیت ڈیسک کے قیام کی منظوری دی، عوام بالخصوص اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے گریڈ18کے افسر کی تعیناتی کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

پی پی حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے مثبت اور موثر اقدامات اٹھارہی ہیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ مہینے میں کم از کم دوبار کھلی کچہری لگائیں تاکہ عوام کے مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے،اس سے قبل ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے محکمہ اقلیتی امور میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی کارکردگی جانچنے کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر ریاض احمد بھٹو کو سخت ہدایت جاری کی کہ وہ تمام جاری ترقیانی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران اورٹھیکیدار کے خلاف ضابطہ کے مطابق سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ خود ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کریں گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :