کویت سٹی پولیس کی کارروائی،4غیر ملکی چور گرفتار

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:43

کویت سٹی ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) کویت کے کریمنل انو یسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ا دارے کے مطابق گرفتارہونے والے افراد کا تعلق یمن اور بھارت سے ہے جنکو متعدد شکایات کے بعد رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کے کچھ عرصے سے ملزموں کی کڑی نگرانی کی جارہی تھی جس کے بعد انہیں واردات کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کر تے ہوئے مزید ساتھیون کی نشاندہی بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :