گوادر پاکستان اور پاکستان گوادر ہے’گوادر میں جلد ہی انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی ہو گا جہاں سے گلف ممالک کے علاوہ یورپی ممالک کے لیے بھی پروازیں چلیں گی۔گوادر میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 ستمبر 2016 13:20

گوادر پاکستان اور پاکستان گوادر ہے’گوادر میں جلد ہی انٹرنیشنل ائیر ..

گوادر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم ستمبر2016ء) :وزیر اعظم نواز شریف نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ گوادر میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر و کو ایک بین الاقوامی شہر بنتادیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون اور کمپلیکس کے ڈیزائن بہت خوبصورت ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گوادر سی پیک منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔

گوادر پاکستان اور پاکستان گوادر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ملک کا سب سے بڑا خوشحال شہر ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر میں جلد ہی انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی ہو گا جہاں سے گلف ممالک کے علاوہ یورپی ممالک کے لیے بھی پروازیں چلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر میں پینے کے ساف پانی اور بجلی کی قیمت کے خاتمے کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوادر کے عالمی بندرگاہ ہونے کی ڈلاحیت کو 1991میں ہی محسوس کر لیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں بھی گوادر بندرگاہ کو اہمیت حاصل ہے ، امید ہے کہ یہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم توانائی کی اپنی ضرورتوں کو خود پورا کریں گے۔ گوادر پورے ملک سے منسلک ہو گا اور گوادر میں لگنے والے منصوبوں کی لاگت 50ارب روپے ہو گی۔

ان منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ ہو گا، انہوں نے بتایا کہ گوادر موٹروے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے دیگر حصوں سے بھی منسلک ہو گی۔ گوادر میں لگنے والے منصوبوں سے پچاس ہزار لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ گوادر میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں لگے منصوبوں میں چین کا بھی اتنا ہی ہاتھ ہے جتنا پاکستان کا ہے ۔

سی پیک منصوبہ بننے کے بعد ٹریفک گوادر سے چل کر چین جائے گا اور پھر چین سے گوادر آئے گا۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ مجھے گوادر میںآج اپنا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک بھر سے جلد ہی ختم ہو جائے گی جس کے باعث ملک امن کا گہواراہ بن جائے گا۔ انہوں نے بلوچستان میں قیام امن پر جنرل ناصر خان جنجوعہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔ گوادر میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے افواج پاکستان او ر پولیس انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :