مسلم لیگ(ن)چاہتی تو خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا سکتی تھی۔سینیٹرپرویزرشید
عمران خان کو2013خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل نہیں تھی،تمام سیاسی جماعتیں ہاتھوں میں ہاتھ تھام کرپاکستان کیلیےقدم اٹھائیں۔وفاقی وزیراطلاعات کا تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 16:30
مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء):وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)چاہتی تو خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا سکتی تھی،2013 میں عمران خان کو خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل نہیں تھی،تمام سیاسی جماعتیں ملکرہاتھوں میں ہاتھ تھام کرپاکستان کیلیےقدم اٹھائیں۔انہوں نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلوچستان اورسندھ میں دیگرجماعتوں کو حکومت بنانے کاموقع دیا۔
مسلم لیگ(ن)چاہتی تو خیبرپختونخواہ میں بھی حکومت بنا سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے ملک میں امن کی ضرورت ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ہاتھوں میں ہاتھ تھام کرپاکستان کیلئے قدم اٹھائیں۔ہم نے اگرتعلیم و صحت پر توجہ نہ دی تو پیچھے رہ جائینگے۔(جاری ہے)
پرویزرشید نے کہا کہ عمران سیاست نہیں پاکستان کے خلاف خیانت کررہے ہیں۔
جھوٹ سے تراشے لوگوں نے جھوٹ کی فہرست اٹھارکھی ہے۔وہ سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے اور ہم سڑکیں بناتے رہے۔سڑکوں پر احتجاج کرنے والے ایک سال انتظار کرلیں۔اچھے پاکستانی کیلیے ضروری ہے کہ اچھے کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے وطن فروشی کرکے پیسہ کمایا اس کاحساب کون کریگا؟ 3تاریخ کودھرنا دینے والے پرویز مشرف کا احتساب کیوں نہیں کررہے، پاکستان میں آج جو میگا پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں کیا وہ لالچ ہے۔2013 میں پاکستان مسائل کی دلدل میں گھرا ہواتھا، وزیر اعظم نواز شریف کو سزا دینی چاہیے کہ انہوں نے پاکستان کو بہتر کیوں بنایا؟۔پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں جوبھی حکومت آئی ہم نے ان کوکام کرنیکاموقع دیا۔ الیکشن میں ایک سال رہ گیاہے سڑکوں پرآکر انتشار پھیلانے سے کیا ملے گا۔ سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.