میئر سکھر اور میئر لاڑکانہ کی مزار قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کو مناسب اختیارات دیئے ہیں،بتدریج عوام کے مسائل حل کریں گے ،ارسلان اسلام شیخ ،اسلم شیخ

جمعرات 1 ستمبر 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء) سکھر کے میئر ارسلان اسلام شیخ اور میئر لاڑکانہ اسلم شیخ نے جمعرات کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ہے ۔انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان اسلام شیخ اور اسلم شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کو مناسب اختیارات دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمیں سیوریج ،پانی ،صفائی ستھرائی اوردیگر بلدیاتی مسائل کا سامنا ہے ،جنہیں ہم بتدریج حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ارسلان اسلام شیخ اور اسلم شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور عوام کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔