ایم کیوایم پاکستا ن کو شک کی نظرسے دیکھیں لیکن انہیں گنجائش دیں ،کائرہ

الطاف حسین نے مہاجروں کے بزرگوں کی قربانیوں کوگالی دی ،وفاق دو ہری پالیسی ترک کرے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 1 ستمبر 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان جوکہہ رہی ہے اسے شک کی نظرسے دیکھیں لیکن انہیں گنجائش دیں ،الطاف حسین نے مہاجروں کے بزرگوں کی قربانیوں کوگالی دی ،وفاق دوہری پالیسی ترک کرے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ایم کیوایم کی صورتحال کوکسی اورتناظرمیں دیکھنے کی ضرورت نہیں ،ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اورکچھ دیگرلوگ الطاف حسین کی ایسی سیاست سے تنگ تھے جوگائے بگائے اظہارکرتے تھے آج بھی ان لوگوں نے اپنی مرضی سے علیحدگی نہیں کی بلکہ ایک حادثہ ہواتویہ لوگ الگ ہوگئے ۔

انہوں نے کہاکہ فاروق ستارہوں یادوسرے لوگ ان کی الطاف حسین سے قربتیں تھیں باتوں پرشک رہے گااورہمیں کچھ دن اس طرح چلناپڑیگاتاہم ہمیں پرامن سیاست کرنیو الوں کوگنجائش دیناہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی میں تشددکی سیاست کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہئے مگرجولوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہیں گنجائش دینی چاہئے ،ہمارے اداروں نے امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،لیکن اگرکوئی ادارہ حدسے بڑھے توہمیں اسے روکناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مہاجرکہتے تھے کہ پاکستان کیلئے ان کے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں ۔الطاف حسین نے ان کے بزرگوں اوران کی قربانیوں کوگالی دی ہے اورمہاجراسی لئے ان سے الگ ہونے کی بات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے خانہ پری کیلئے محض ایک ریفرنس بھیجااوربنیایہ بنائی کی الطاف حسین کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے اس لئے برطانیہ کارروائی کرے اگرالطاف کے پاس پاکستانی پاسپورٹ نہیں ہے توان کے پاس دہری شہریت توہے وفاق دہری پالیسی ترک کرے صاف چھپتے بھی نہیں اورسامنے آتے نہیں کارویہ ترک کرناہوگا