اب آنکھ مچولی نہیں چل سکتی،ایم کیوایم پاکستان کواپنی کہی بات ثابت کرناہوگی،شاہ محمود

معاملات پرکنفیوژن ہے ، یم کیوایم پاکستان کی قیادت کوبردباری سے کام لیناہوگا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 1 ستمبر 2016 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ اب آنکھ مچولی نہیں چل سکتی،ایم کیوایم پاکستان کواپنی کہی بات ثابت کرناہوگی،معاملات پرکنفیوژن ہے ،بندوق اوربھتے والی ایم کیوایم سے پاکستان سے محبت کرنے والی اورپاکستان زندہ بادوالی ایم کیوایم کوالگ کرناہوگا،مسئلہ گھمبیرہے اورہوتاجارہاہے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کوبردباری سے کام لیناہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے بیان کے بعداب کوئی گنجائش نہیں ،اب آنکھ مچولی نہیں چل سکتی ،ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کوواضح پیغام دیناہوگااورپارٹی کوالطاف حسین کے تسلط سے آزادکرناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کواپنی کہی بات ثابت کرناہوگی اورپاکستانی قیادت کوواضح فیصلہ کرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے بیانات کے باعث لوگ علیحدہ ہوگئے جولوگ الطاف حسین کی تقریرپرسرنہیں اٹھاتے تھے اوراف تک نہیں کرتے تھے آج وہی لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ مزیدبوجھ نہیں اٹھاسکتے ،فاروق ستارقومی اسمبلی میں آئیں اورتحریک انصاف کی ہرزہ سرائی کے خلاف قراردادکی حمایت کریں کہ کراچی کے عوام کوبھی دعوت دیتے ہیں کہ چھ ستمبرکونشترپارک میں آئیں اورپاکستان زندہ بادکانعرہ لگائیں ۔

انہوں نے کہاکہ معاملات پرکنفیوژن ہے لندن اورامریکہ کاپاسپورٹ رکھنے والوں کی زبان الگ ہے اورجولوگ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں ان کی زبان الگ ہے یہ مسئلہ گھمبیرہے اورہوتاجارہاہے ،ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کوبردباری سے کام لیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت کافیصلہ کاہے بندوق اوربھتے والوں کوپاکستان سے محبت کرنے والوں اورپاکستان زندہ بادکہنے والوں سے علیحدہ کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرہماری حکومت ہوتی توالطاف حسین کی تقریرپرقانون کے مطابق کارروائی کرتے اورانہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجاتا