بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کےلئے قائم کئے گئے کیمپ میں آتشزدگی‘ ایک شخص جاں بحق‘ پانچ خیمے جل گئے، 15مویشی بھی ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 10:47

بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کےلئے قائم کئے گئے کیمپ میں آتشزدگی‘ ..

بنوں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کےلئے قائم کئے گئے کیمپ میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ خیمے جل گئے، آگ سے 15مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بنوں کوہاٹ روڈ واقع متاثرین شمالی وزیرستان کے کیمپ میں آگ اس وقت لگی جب خیمہ میں کھانا بنایاجارہاتھا۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 15 مویشی بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تھوڑی دیر میں آگ پر قابوپالیا۔