Live Updates

تحریک انصاف آزادکشمیر کا بڑا قافلہ کل 3 بجے پاکستان مارچ میں شرکت کے لئے بھاٹی گیٹ روانہ ہوگا

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی صدر و سابقہ وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود ،ممبرقانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان ، محمد خان مدنی اور عاطف چوہدری کی قیادت میں این اے 119 اور این اے 123 کا بڑا قافلہ کشمیر شادی ہال وسن پورہ سے 3 بجے پاکستان مارچ میں شرکت کے لئے بھاٹی گیٹ روانہ ہوگا، جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام بھی کثیر تعداد میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اچھرہ سے میاں علی رشیدکی قیادت میں اچھرہ سے پاکستان مارچ میں شرکت کے لئے بڑاجلوس روانہ ہوگا۔ ٹاؤن شپ ارمغان صادق ، فیصل ٹاؤن سے چوہدری وسیم ظفر جٹ ، بہارکالونی سے رانا انجم یعقوب کی قیادت میں قافلے روانہ ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات